رچی بیرنگٹن ٹیم کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد 2022 سے اپنی کارکردگی کو آگے بڑھانا ہے، جہاں انہوں نے خاص طور پر ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ نے 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹاپ آرڈر بلے باز مائیکل جونز اور فاسٹ باؤلر بریڈ وہیل کی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں آخری بار شرکت کے بعد اسکاٹش ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اگرچہ وہ نیدرلینڈز میں ہونے والی آئندہ ٹی 20 سہ فریقی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، لیکن انھیں اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
رچی بیرنگٹن ٹیم کی قیادت کریں گے، جس کا مقصد 2022 سے اپنی کارکردگی کو آگے بڑھانا ہے، جہاں انہوں نے خاص طور پر ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔
اپنی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے ساتھ 18 مئی سے شروع ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو انگلینڈ، آسٹریلیا، عمان اور نمیبیا کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کا مکمل اسکواڈ:
رچی بیرنگٹن (کپتان)، میتھیو کراس، بریڈ کری، کرس گریوز، اولی ہیئرز، جیک جارویس، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، برینڈن میک مولن، جارج منسی، سفیان شریف، کرس سول، چارلی ٹیئر، مارک واٹ اور بریڈ وہیل۔