news
English

سہ فریقی سیریز: قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

لاہور: سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی۔

سہ فریقی سیریز: قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں، پیسر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔

قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

اس کے بعد بابر اعظم الیون کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔