news
English

ورلڈکپ: پاکستان زندہ بھاگ! سہواگ کا گرین شرٹس پرطنز

 بابر الیون کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ ہونے کے برابر رہ گئیں۔

ورلڈکپ: پاکستان زندہ بھاگ! سہواگ کا گرین شرٹس پرطنز

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی ہار کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل کا راستہ ناممکن ہوگیا، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ گرین شرٹس پر طنز کے تیر برسانے لگے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سری لنکا کی شکست کے بعد وریندر سہواگ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “پاکستان زندہ بھاگ! محفوظ پرواز کے ساتھ گھر واپس جائیں۔،، 
گزشتہ روز کیویز نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بھی تقریباً ختم کردیا تھا۔ 
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو (کل) کھیلا جائے گا، اگر پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو معاملہ کچھ یوں گا کہ پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 400 رنز بنائے جواب میں انگلش سائیڈ کو محض 112 رنز تک محدود رکھے۔ مثال کے طور پر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، پاکستان کو یہ 284 بالز یا یہ سمجھیں کہ 47.2 اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو کرکٹ کی تاریخ میں ناممکن ہے۔