news
English

سلیکٹرزنے حسن علی کو واپس لانےاوراسامہ میرکو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

آئی سی سی کی 24 مئی کی ڈیڈ لائن کی تعمیل کرتے ہوئے 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والے پہلےٹی 20 کے بعد 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ سے تین کھلاڑیوں کی کمی کی جائے گی۔

سلیکٹرزنے حسن علی کو واپس لانےاوراسامہ میرکو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسامہ میر کو ڈراپ کرتے ہوئے حسن علی کو واپس لانے کے فیصلوں کے پیچھے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ 
آئی سی سی کے مینزٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے ہونے والے ان فکسچرز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والے پہلے 20 میچوں کے بعد 24 مئی کی ڈیڈ لائن کی تعمیل کرتے ہوئے اسکواڈ سے تین کھلاڑیواں کو کم کرکے اس تعداد کو 15 کھلاڑیوں پر مشتمل کیا جائے گا۔ 
قومی اسکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کی وضاحت کرتے ہوئے، وہاب ریاض نے نوٹ کیا کہ حسن علی پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ان کے منصوبوں کا حصہ تھے، کیونکہ وہ معاہدے کے تحت کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف تھے اس لیے پہلے ان کا نام سامنے نہیں آیا تھا، اب ہم امید کر رہے ہیں کہ حارث رؤف صحت یاب ہوکرانگلینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز تک دستیاب ہوں گے۔ اسی لیے ہم نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے کیونکہ ہم ایک یا دو کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
وہاب ریاض نے کہا کہ "حسن علی پہلے سے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہمارے منصوبوں میں شامل تھے۔ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے کیونکہ وہ ایک معاہدہ کے پابند تھے۔ ہمارے لیے وہ حارث رؤف کا بیک اپ ہے اور ہم نے حسن علی کو یہ بات بتا دی ہے۔،،
وہ وہاب نے مزید کہا کہ کہ اگر حارث رئوف انگلینڈ کی سیریز سے پہلے فٹ ہو جاتے ہیں اور اگر ہمیں لگتا ہے کہ حارث رؤف میچ تک فٹ نہیں ہیں تو حسن علی ان کی جگہ لیں گے۔،، 
اسپن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے سلیکٹر عبدالرزاق نے باؤلنگ اٹیک میں تنوع کی ضرورت پر زور دیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس پہلے ہی شاداب ہے اور ہم اس قسم کے باؤلر نہیں چاہتے۔ اسی لیے ہم نے اسامہ میر پر ابرار احمد کو ترجیح دیتے ہوئے ان کا انتخاب کیا ہے تو اب ہمارے پاس شاداب خان کے ساتھ ساتھ اسکواڈ میں اور ایک مسٹری اسپنر ہیں۔" 
آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
10 مئی: ڈبلن میں پہلاٹی 20 (شام 7 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
12 مئی: ڈبلن میں دوسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
14 مئی: ڈبلن میں تیسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات10:30بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30،پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (10:30بجے رات،پاکستانی وقت کے مطابق)
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30بجے پاکستانی وقت کے مطابق)