news
English

’’سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال‘‘

کھلاڑیوں کی اپنی بیگمات کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر فینز نے قومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

’’سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی اپنی بیگمات کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر مداح چراغ پَا ہوگئے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کی لاہور سے دبئی روانگی کی ویڈیو ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی جس میں قومی ٹیم پلئیرز 3 تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سڈنی جارہے تھے، قومی ٹیم کے کھلاڑی براستہ دبئی سڈنی روانہ ہوئے۔۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ فینز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے جارہے ہیں یا ہنی مون منانے؟
ماریہ راجپوت نامی ایک سوشل میڈیا صارف اور قومی ٹیم کی مداح نے لکھا کہ ہنی مون گروپ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لینڈ کرچکا ہے۔،، 
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی اہلیہ انشاآفریدی، امام الحق اپنی اہلیہ انمول محمود، کپتان شان مسعود اہلیہ نیشے کے ساتھ جبکہ ٹیم کے نئے کوچ محمد حفیظ بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا جارہے تھے۔  
واضح رہے کہ قومی ٹیم 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ٹور میچ میں حصہ لے گی بعدازاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔