news

سیریز میں زیادہ رنز، شبھمان گل نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

اندور: بھارتی اوپنر شبھمان گل نے ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سیریز میں زیادہ رنز، شبھمان گل نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

بھارتی بلے باز شبھمان گل نے نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں78 گیندوں پر 112 رنز بنائے، اس سے قبل انھوں نے اسی سیریز کے پہلے ون ڈے میں 208 اور دوسرے میں 40 رنز اسکور کیے تھے، یوں ایک ہی سیریز میں شبھمان نے مجموعی طور پر 360 رنز بنا لیے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین سینچریوں کی مدد سے اتنے ہی رنز اسکور کیے تھے۔

بھارتی بلے باز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔