news
English

سیریز سے دستبرداری: افغان بورڈ نےکرکٹ آسٹریلیاکو آڑے ہاتھوں لے لیا  

آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو کرکٹ بورڈ پر مسلط نہ کرے، افغان بورڈ

سیریز سے دستبرداری: افغان بورڈ نےکرکٹ آسٹریلیاکو آڑے ہاتھوں لے لیا  

آسٹریلیا کی جانب سے باہمی سیریز سے ملتوی کیے جانے پر افغان کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آگیا۔ 
افغان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو کرکٹ بورڈ پر مسلط نہ کرے، کرکٹ آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل پر غور کرے۔ 
افغان بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم کرکٹ آسٹریلیا پر حکومت کی طرف سے آنے والے دباؤ کو سمجھتے ہیں، تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونے کا اعلان مایوس کن ہے، آسٹریلیا ماضی میں ایک ٹیسٹ اورگزشتہ برس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوا ہے۔ 
واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔ 
قبل ازیں گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے ملک میں خواتین کو تعلیم اور دیگر بنیادی انسانی حقوق نہ دینے کو جوازبناکر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکارکردیا تھا۔ 
آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو برابری کے حقوق فراہم نہیں کیے جارہے، جس کی وجہ سے وہ افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز نہیں کھیلیں گے۔