لاہور: پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔
پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کے آغاز سے پہلے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایکشن میں آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہوگا۔
نجم سیٹھی کے مطابق پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی طرح کے بینیفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کرے، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔