news
English

شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کروا ڈالی  

جنوبی افریقہ کی بولر نے یہ کارنامہ بھارت میں جاری ویمنز پریمئر لیگ میں سرانجام دیا۔

شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کروا ڈالی  

جنوبی افریقی ٹیم کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کروا ڈالی۔ 
بھارت میں جاری ویمنز پریمئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقہ کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ 
ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔ 
ڈبلیو پی ایل کے اس میچ میں ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دے کر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔