news
English

شکست پرکپتان سرفراز احمد کو شاداب خان کی کمی محسوس ہونے لگی

انھوں نے کہا کہ ہم نے پلیئنگ الیون میں شاداب کی کمی شدت سے محسوس کی مگر امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے

شکست پرکپتان سرفراز احمد کو شاداب خان کی کمی محسوس ہونے لگی تصویر: اے ایف پی

کارڈف: پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے ہاتھوں واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں 7 وکٹ سے شکست کے حوالے سے کہا کہ ہم درمیانی اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جبکہ میزبان کپتان نے اچھی بیٹنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پلیئنگ الیون میں شاداب کی کمی شدت سے محسوس کی مگر امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹھیک ہوجائیں گے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہم نے 5 کوالٹی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس سے اچھی تیاری ہوجائے گی۔