news

شاداب اور افتخار کے شاہین آفریدی سے متعلق بیان پرشاہد آفریدی کا ردِ عمل

مجھے شاہین سے بیٹنگ کے بجائے بالنگ کے شعبے میں زیادہ توقعات ہیں، سابق کپتان کا بیان

شاداب اور افتخار کے شاہین آفریدی سے متعلق بیان پرشاہد آفریدی کا ردِ عمل

قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاداب خان اور افتخار احمد کی ٹوئٹ پر شاہین کے سسر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دے دیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان اور افتخار احمد نے کراچی میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی کی آخری اوور کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ 

شاداب اور افتخار نے شاہین کی بلے بازی کا موازنہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی سے کیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا کہ "کیا یہ ہٹنگ ایک اور آفریدی کی یاد دلاتی ہے؟۔

اس پر شاہد آفریدی نے بھی دوٹوک الفاظ میں جواب دے دیا۔ 

شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھے شاہین سے بلے بازی کے بجائے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہ بھی لکھا سب کو معلوم ہے کہ شاہین بیٹنگ پر بھی کافی محنت کر رہا ہے، سب نے دیکھ لیا کہ وہ بیٹنگ میں کیا کرسکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے افتخار اور شاداب سے بھی کافی توقعات ہیں۔ شاداب اور افتخار کا ٹیم میں کافی اہم کردار ہے۔