news
English

شاداب خان نے ٹی 20 میچز کی سنچری مکمل کرلی

شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف خلاف لندن میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

شاداب خان نے ٹی 20 میچز کی سنچری مکمل کرلی

قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ شاداب خان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف خلاف لندن میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرلی۔ 
ان سے قبل شعیب ملک نے 123 جبکہ بابر اعظم اور محمد حفیظ119، 119 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ جن کے بعد قومی ٹیم کے ٓٓل رائونڈر 25 سالہ شاداب خان 100 میچز کھیلنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے، انہوں نے ایلیٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی جس میں شعیب ملک، محمد حفیظ اورگرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔ 
شعیب ملک 123 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر براجمان ہیں، جب کہ بابراعظم اور محمد حفیظ نے 119 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ شاداب خان اپنے کیریئر میں اب تک 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس سے وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن چکے ہیں۔ انہوں نے 48 اننگز میں 625 رنز بھی بنائے ہیں، جو ٹیم کے لیے ایک قابل قدر آل راؤنڈر کے طور پر ان کی شراکت کو نمایاں کرتے ہیں۔ 
انگلینڈ کے خلاف اوول میں ہونے والے میچ میں کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، جنہوں نے مختصر فارمیٹ کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ 
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز: 

ویرات کوہلی- 4037 رنز (109 اننگز)
بابراعظم - 4023* رنز (112 اننگز)
روہت شرما - 3974 رنز (143 اننگز)