news
English

شاداب کاپرفارمنس میں کمی کااعتراف، جنوبی افریقہ کےخلاف کارکردگی کاعزم

مین ان گرین کا مقابلہ آج چنئی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا۔

شاداب کاپرفارمنس میں کمی کااعتراف، جنوبی افریقہ کےخلاف کارکردگی کاعزم

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ یہ حقیقت ہے ہم اچھا نہیں کھیل سکے، اس وقت گرین شرٹس پر جو تنقید ہو رہی ہے ایک طرح سے صحیح ہو رہی ہے، میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اچھی پرفارمنس نہیں دے رہا تاہم دوسروں کی تنقید پر نہیں بلکہ ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہو گی، سوشل میڈیا زیادہ نہیں دیکھتے، بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔،،
میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رائونڈر شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اتحاد ہے، ٹیموں پر برے دن آتے ہیں مگر ہمٰں امید ہے کہ کل سے اچھے دن شروع ہوں گے، اب ڈو اور ڈائی میچز شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ سے ٹیم کھڑی ہوتی ہے، جب آسان کیچز ڈراپ ہوں گے اورفیلڈر آسان بانڈری نہیں روک پائیں گے تو ٹیم پر پریشر بن جاتا ہے۔،،
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرنا ہوگا، انجری اور بیماری کو میچ ہارنے کی وجہ قرار نہیں دے سکتے۔،، 
انہوں نے کہا کہ آل رائونڈر کو تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس دینی ہوتی ہے، جس ٹیم کی بولنگ فارم اچھی ہوگی وہ آگے جائے گی، ہماری بولنگ لائن نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، امید ہے اگلے میچز میں اچھی بولنگ ہوگی۔،،
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ 2023 کا اپنا چھٹا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 5 میچز میں سے صرف 2 جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کو بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ شاداب خان نے اب تک کھیلے گئے میچز میں صرف دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔