میلبرن: قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بلے باز ہیری بروک کی وکٹ لینے کے بعد شاداب خان نے شاہد آفریدی سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز چھینا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان نے 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 98ویں وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے 98 میچز کھیل کر 97 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم اب یہ اعزاز شاداب خان کے نام ہوگیا ہے۔