news
English

شاداب خان کی ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری  

شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

شاداب خان کی ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری  

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔ 
انہوں نے یہ سنگ میل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کرکےعبور کیا۔ اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 
اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان 25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر، شاہد آفریدی، محمدعامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔