شاداب خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلتے ہوئے پاکستان کے حالات سے مماثلت ملی،حالیہ وارم اپ میچ بھی راولپنڈی میں کھیلنے کے جیسا تھا۔
حیدر آباد دکن میں پریس کانفرنس کے دوران شاداب خان کے جواب نے قہقہے بکھیر دیے۔
قومی ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہمارے گورے بھی بھارتی کھانوں کے دیوانے ہوگئے ہیں‘ جس پر قہقہے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد، دکن میں جب اسپن آل راؤنڈر سے بھارتی کھانوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گورے بھی ان کھانوں پر لگ گئے ہیں، ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمارا وزن زیادہ نہ ہوجائے، سب چیزیں ہمیں کافی پسند آئی ہیں، یہاں پر مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، امید ہے کہ 14 اکتوبر کو بھی ایسی ہی مہمان نوازی ہوگی۔
بھارت میں کھیل کے حالات اور گرائونڈ کنڈیشنز پر بات کرتے ہوئے، شاداب خان نے کہا کہ یہاں کھیلنا پاکستان مٰں کھیلنے جیسا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ حالیہ وارم اپ میچ بھی راولپنڈی میں کھیلنے کے مترادف تھا۔