news
English

ٹی 20ورلڈکپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سلمان بٹ، شاداب پر برہم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کا کردار جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔

ٹی 20ورلڈکپ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، سلمان بٹ، شاداب پر برہم

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محدود بالنگ کروانے جبکہ لیگز کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی دینے پر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔ 
میگا ٹورنامنٹ سے پاکستان کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد، سلمان بٹ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب نے 2024 میں دو بار صرف 4 اوورز کرائے تھے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کا کردار جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔

 پاکستان کے ٹورنامنٹ سے توقعات سے پہلے ہی باہر ہونے پر سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محض 2 بار 4 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا جبکہ پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز اسامہ میر اور عثمان قادر کو نظر انداز کیا گیا۔،، 
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا ٹیم میں کردار سمجھ نہیں آرہا، وہ لیگ اسپنر کے طور پر بالنگ نہیں کروارہے جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں بیٹنگ بھی نہیں آتی جبکہ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شریک دیگر لیگ اسپنرز میں کلدیپ یادیو، ایڈم زمپا، عادل رشید، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے وکٹیں لیں لیکن شاداب ایسا کرنے میں مکمل طورپرناکام رہے۔،، 
س
لمان بٹ نے کہا کہ ٹی20 میں اسپیشلسٹ اہم ہوتے ہیں، کلدیپ، زمپا، عادل رشید، کیشو مہاراج اور شمسی کو دیکھیں! وہ بیٹنگ نہیں کرتے لیکن میچ ونرز ہیں، اپنے دماغ سے گیندیں کرواتے اور وکٹیں لیتے ہیں۔،،