news

نیشنل ٹی20 کپ: شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکارہوگئے  

اسٹیڈیم میں زخمی کھلاڑی کو لے جانے کے لئے اسٹریچر بھی موجود نہیں تھا۔

نیشنل ٹی20 کپ: شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکارہوگئے  

نیشنل ٹی20 کپ کے ایک اہم میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔ 
اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب خان کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ 
دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں تاہم اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔  
ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں مزید کھیلنے سے منع کردیا ہے۔ 
واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
میچ کے بعد، اپنے مداحوں کو اپنی چوٹ کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر اپنی انجری کے بارے میں آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ جلد صحت یابی کے بارے میں پرامید ہیں۔