news
English

کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادرز کا انتخاب نہیں کیا،شاداب خان

 نسیم شاہ خود بھی اس انتخاب سے پریشان تھے اور ہمیں منع کررہے تھے، شاداب خان۔

کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادرز کا انتخاب نہیں کیا،شاداب خان

پی ایس ایل کی اہم فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادرز کا انتخاب نہیں کیا۔ 
کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ برادرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے تینوں کا انتخاب نہیں کیا، نسیم شاہ خود بھی اس انتخاب سے پریشان تھے اور ہمیں منع کررہے تھے مگر ہم نے ٹیم کا کمبی نیشن دیکھا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز کا انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے، عبید شاہ کی پرفارمنس شاندار ہے،ہمیں تو یقین نہیں تھا کہ ڈرافٹ میں ہماری باری تک پیسر دیگر ٹیموں کی نظر سے بچ چکے ہوں گے مگر موقع ملا تو ان کو منتخب کرلیا۔
 
شاداب خان نے مزید کہا کہ حنین شاہ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کررہے ہیں،ہماری ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ کے دونوں بھائی بھی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں، اس میں کسی قسم کی کوئی اقربا پروری نہیں ہے۔