news
English

افغانستان کے ساتھ سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

پی سی بی نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

افغانستان کے ساتھ سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

نئی اعلان کردہ قومی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)،عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخاراحمد، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ، عماد وسیم، محمدحارث، محمد نواز اور محمدوسیم جونیئر شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا، 3میچوں پر مشتمل سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع دیں گے، ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4سے5لوگوں کو افغانستان سیریز میں آرام دے رہے ہیں، بابراعظم،فخرزمان،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دے رہے ہیں، زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد پلیئرز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی، جب تک افغانستان سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوجاتا،کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا، افغانستان نے سیریز کے لئے رابطہ کیا تھا۔