ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناءجاوید نے شعیب ملک کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں اپنی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
ثناء جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویریں پوسٹ کیں، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔
ایک تصویر میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی ان کے ساتھ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔
ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔