news
English

شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی ’’بدقسمتی‘‘ قرار  

میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکا ہوں، سابق کپتان

شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی ’’بدقسمتی‘‘ قرار  

معروف کمنٹیٹراورسابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کی قیادت سے محرومی کو’’بدقسمتی‘‘ قراردے دیا۔ 
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ’’میں خود بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکاہوں، مجھے پیسر کے ساتھ ہمدردی ہے، بابراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔
،،
یاد رہے کہ قومی ٹیم کا کپتان بننے کے ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی کے فیصلوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔