news
English

انگلش کاؤنٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں شاہین شاہ آفریدی کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ہمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں

انگلش کاؤنٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں شاہین شاہ آفریدی کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں فوٹو: آئی سی سی

 لندن: شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی20 بلاسٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے اپنے ردہم میں واپس آگئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں ہمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔ مڈل سسیکس کے خلاف میچ میں انہوں نے تباہ کن بولنگ کی۔ انہوں نے لگاتار 4 گیندوں پر جون سمپسن، اسٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ انہوں نے اسی میچ میں 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی 20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

شاہین شاہ آفریدی جہاں ٹی20 کی تاریخ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں وہیں ان کی ٹیم ہمپشائر بھی 6 لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔