news
English

شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے پیسرتیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔

شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ 
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تنزید حسن تمیم کی وکٹ لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچز میں سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اَن سے پہلے ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔