پیسر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی اور آل رائونڈر شاداب خان کاؤنٹی کرکٹ میں دھاک بٹھانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان ٹی 20 بلاسٹ کے نام سے جاری کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے گذشتہ روز انگلینڈ روانہ ہوئے، پیسر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ انگلش ایونٹ میں شرکت کا تجربہ شاندار ہوگا، مجھے بطور اسپنر بہت کچھ سیکھنے اور پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی، اظہر علی اور زمان خان سمیت 10 پاکستانی پلیئرز انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے لیے مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔