news
English

شاہین آفریدی بھارت کےہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈربن سکتے ہیں،محمدعامر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پیسر شاہین آفریدی کی بطور آل راؤنڈر کھیلنے کی صلاحیت پر یقین کا اظہار کیا ہے۔

شاہین آفریدی بھارت کےہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈربن سکتے ہیں،محمدعامر

دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ کے موقع پر بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں شاہین آفریدی نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ کئی مواقع پر اوپر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اگر بیٹنگ پر کام جاری رکھتے ہیں تو وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

محمد عامر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئندہ ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کی بیٹنگ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کرنا چاہیے، موجودہ دور میں ٹیکسٹ بُک کرکٹ بےکار ہوچکی ہے۔