news
English

وائٹلٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس

قومی ٹیم کے مایہ ناز پیسر شاہین آفریدی وائٹلٹی بلاسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

وائٹلٹی بلاسٹ میں شاہین آفریدی کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس

ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی نے کاؤنٹی گراؤنڈ، ڈربی میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف اپنی ٹیم ناٹنگھم شائر کو تین وکٹوں سے فتح دلائی۔

اپنی شاندار بولنگ کے زبردست مظاہرے میں، شاہین آفریدی ڈربی شائر کی بیٹنگ لائن اپ کی مسلسل اکھاڑ پچھاڑ کرنے میں اہم شخصیت ثابت ہوئے۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنی پہلی وکٹ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے بروک گیسٹ کو 25 رنز پر آؤٹ کیا اور بعد میں ٹام ووڈ کی وکٹ حاصل کی، جو صرف 4 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ایک قابل ذکر شراکت کے ساتھ، مقررہ چار اوورز میں 2/37 رنز کے اعداد و شمار کے ساتھ ختم ہونے کے بعد، 23 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے ڈربی شائر کو 20 اوورز میں 142/6 وکٹوں کے اسکور تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وائٹلٹی بلاسٹ کے اس اہم میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی اور زمان خان آمنے سامنے آئے، اس موقع پر زبردست ٹاکرا دیکھنے میں آیا۔

وائٹلی بلاسٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی  بلے بازی کے لیے آئے تو ان کے اور زمان خان کے درمیان زبردست ٹاکرا ہوا۔

شاہین اور زمان میچ میں آمنے سامنے آئے تو شائقین کرکٹ کو کافی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اپنی پاور ہٹنگ سے لوگوں کو حیران کرنے والے شاہین آفریدی نے زمان خان کی گیند پر شاندار چھکا لگایا تو اگلی ہی گیند پر زمان خان نے انہیں آؤٹ کرکے بدلہ لے لیا۔ میچ کا یہ اہم حصہ دیکھنے والے اس صورتحال سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

انہوں نے پہلے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 قیمتی وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے روکا اور ہدف کے تعاقب میں بلے بازی کرتے ہوئے 2 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔