news
English

شاہین شاہ آفریدی کو آپریشن کے بعد 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ

قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی اپینڈیکس کےآپریشن کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو آپریشن کے بعد 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈیکس کا کامیاب آپریشن ہوگیا، ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر کا اسلام آباد میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، شاہین شاہ آفریدی چار ہفتوں بعد گھٹنے کی انجری کا ری ہیب کریں گے۔

کھلاڑی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو سرجری کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ "آج اپینڈیکس کا آپریشن ہوا لیکن الحمدللہ بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں"۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے آئندہ سال اپریل میں سلیکشن کے لیے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔