news
English

شاہین آفریدی کا اسٹیڈیم میں ’دل دل پاکستان‘ کی دُھن سے استقبال

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایشز سیریز کا جاری ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تو بارمی آرمی کے ایک رکن نے ان کے لیے دل دل پاکستان کی دُھن بجائی

شاہین آفریدی کا اسٹیڈیم میں ’دل دل پاکستان‘ کی دُھن سے استقبال

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ  کے دوران شاہین آفریدی کی موجودگی میں بارمی آرمی نے پاکستان کے مقبول ترین ملی نغمے کی دھن بجائی۔

انگلینڈ کی مشہور کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم بارمی آرمی  کے ایک رکن نے شاہین شاہ آفریدی کے سامنے مشہور پاکستانی ملی نغمے دل دل پاکستان کی دھن بجائی اور ان کا اسٹیڈیم میں خیر مقدم کیا۔

شاہین آفریدی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل دیکھنے گئے تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بارمی آرمی انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ بارمی آرمی انگلش کرکٹ کے حامیوں کا ایک بڑا گروپ ہے جو اپنے پرجوش انداز اور انگلش کرکٹ کی حمایت کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، بارمی آرمی کے ایک رکن نے پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کے لیے اپنے انداز میں تعریف کرنے کا فیصلہ کیا اور باجے پر دل دل پاکستان کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔