news
English

نہ بابرنہ شاہین، ’شیکھردھون کی ڈریم ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں‘‘

شیکھردھون کی ڈریم ٹیم میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان کا ایک، ایک کھلاڑی شامل

نہ بابرنہ شاہین، ’شیکھردھون کی ڈریم ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں‘‘

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ جیتنے کی دعویدار پاکستانی ٹیم کے کسی بھی پلئیرکو شیکھر دھون نے اپنی ڈریم ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ 
بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے لئے اپنی ڈریم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بغیر کسی تعجب کے پاکستانی پلئیر کو شامل نہیں کیا جبکہ اپنے ملک کے ہی پانچ کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دے دی۔ 
شیکھردھون کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے لئے جس ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، آسڑیلوی پیسر مچل اسٹارک، افغان لیگ اسپنر راشد خان اور جنوبی افریقہ کے رباڈا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک کی ٹیم شمولیت کی وجہ سے بولنگ کے شعبے میں شاہین کا انتخاب نہیں کروں گا بلکہ ان کی اضافی رفتار اور بائونسرز کے باعث جنوبی افریقہ کے رباڈا کو اسکواڈ میں شامل کروں گا۔ 
قبل ازیں بھارت کے سابق کرکٹر ویندر سہواگ، سارو گنگولی اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کو متوقع سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل کیا تھا۔