news

شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل

 لاہور: قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل ہوگئی، ساتھی کھلاڑیوں کی مبارک باد۔

شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل

قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی کا سنگ میل گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران عبور کیا۔

ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاہین آفریدی کو میچ شروع ہونے سے قبل 50 ویں کیپ پیش کرتے ہوئے کیریئر میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اس موقع پر تالیاں بجاکر ان کی حوصلہ افزائی کی اور گلے لگا کر مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے قبل 20 پاکستانی کرکٹرز 50یا اس سے زائد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آل رائونڈر شعیب ملک نے سب سے زیادہ 123 مقابلوں میں حصہ لیا۔