news
English

شاہین آفریدی ممکنہ طور پرسری لنکا کا دورہ نہیں کریں گے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ چند ہفتوں میں کپتان بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

شاہین آفریدی ممکنہ طور پرسری لنکا کا دورہ نہیں کریں گے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ دورہ سری لنکا کے دوران قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بائیں ہاتھ کےفاسٹ بولراس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اورٹی 20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کے لئے ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گھٹنے کی سرجری کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑا۔۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

انجری سے صحت یاب ہو نے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی۔ البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیست سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔ 

اب اطلاعات ہیں کہ ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے طویل دورانیے کے کرکٹ مقابلے میں اہم فاسٹ بولر کے نام کو قابل غور نہیں لایا جائے گا کیونکہ بورڈ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں باصلاحیت گیند باز کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔