news
English

شاہین آفریدی کا نیوزی لینڈکے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعداظہارِافسوس

قومی ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی دوسرے میچ میں جلد وکٹ نہ ملنے کا افسوس کرنے لگے۔

شاہین آفریدی کا نیوزی لینڈکے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعداظہارِافسوس

قومی ٹیم 20 کپتان شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں جلد وکٹ نہ ملنے کا افسوس کرنے لگے، کپتان کہتے ہیں کہ سوئنگ کے لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا مگر فائدہ نہیں اٹھاسکے، ہم پہلے 19 اوورز میں جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ کی طرح اس بار بھی پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ 
اس حوالے سے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ پہلے بولنگ کرنے کا مقصد سوئنگ تھا مگر ہم ابتدا میں فائدہ نہیں اٹھاسکے، اگرہم چند وکٹیں اڑا دیتے تو حریف ٹیم کے ٹوٹل کو 180-170 تک محدود کیا جاسکتا تھا تاہم آغاز اس طرح نہیں ہوا جیسا ہم چاہتے تھے، میرے خیال میں آخری 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی مگر پہلے 10 اوورز میں ہم جدوجہد کرتے رہے، حارث رؤف اور عباس آفریدی نے اچھی بولنگ کی۔ 
نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ بیٹ کے ساتھ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا مگر پاکستان نے بھی کھیل میں واپسی کی۔ صورتحال دونوں اننگز میں تقریباً ایک جیسی رہی، وکٹیں گرتی رہیں، ٹاپ آرڈر نے اچھا پرفارم کیا مگر ہمیں مضبوط بنیاد پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اش سودھی نے 2 وکٹیں لیں جبکہ گزشتہ کچھ میچز کے دوران اہم کیچز بھی تھامے ہیں۔ 
مین آف دی میچ فن ایلن کا کہنا تھا کہ میں کنڈیشنز کے تحت کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، میرے خیال میں 200 رنز اس وکٹ پر اچھا اسکور ہوسکتا تھا، کین ولیمسن کے ساتھ بیٹنگ کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔