news
English

شاہین آفریدی کی شعیب اخترپرہلکی پھلکی تنقید، بابراعظم سےمتعلق بیان پرطنز

بابراعظم کے بارے میں شعیب اختر کے ایک پرانے بیان پر قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی نے طنز کااظہار کیاہے۔

شاہین آفریدی کی شعیب اخترپرہلکی پھلکی تنقید، بابراعظم سےمتعلق بیان پرطنز

ایک مقامی میڈیا چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں شاہین آفریدی نے دل کے پھپھولے خوب پھوڑے۔ 

شاہین آفریدی سے سابق کرکٹر شعیب اختر کی ان خوبیوں کے بارے میں پوچھا گیا جن کی وہ سب سے زیادہ تعریف کرتے ہیں تو قومی ٹیم کے پیسر نے ہلکی پھلکی تنقید اور طنز سے کام لیا۔

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب اختر کے بابر اعظم سے متعلق  بیان پر لطیف طنز کا اظہار کیا۔

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی انگلش کمیونیکیشن کی مہارت کے بارے میں تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پر طنز کیا۔

جب ان سے شعیب اختر کی ان خوبیوں کے بارے میں پوچھا گیا جن کی وہ سب سے زیادہ تعریف کرتے ہیں تو شاہین آفریدی نے کاہ وہ برانڈز بہت اچھے سے بناتے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق دیے گئے اپنے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ 'میں کھلے عام کہتا ہوں کہ بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا دھنگ سے نہیں بول سکتا کیوں ابھی تک صرف میں، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟

سابق کرکٹر کے اس بیان کے بعد شاہد آفریدی سمیت کئی دیگر کرکٹرز نے بھی انہیں غلط قرار دیا تھا جن میں کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

تاہم اب مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ ' آپ کو شعیب اختر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟

جس پر شاہین آفریدی نے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'وہ برانڈز بہت اچھے سے بناتے ہیں'۔

شاہین شاہ آفریدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس پر صارفین نے مختلف نوعیت کی طنزیہ و مزاحیہ میمز بھی بنانا شروع کردی ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے ایک سوال کلے جواب میں بتایا کہ ان کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ میں ان کے پسندیدہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں۔