news
English

قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے فخرکا باعث ہے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو قیادت ملنے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے فخرکا باعث ہے، شاہین آفریدی

اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے پیسر نے کہا کہ ٹی 20 میں گرین شرٹس کی قیادت ملنا میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔  
پاکستانی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں فاسٹ بولر نے کہا کہ میں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور مستقبل میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے انتہائی پرجوش ہوں۔،،
فاسٹ بالر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے، ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب مل کر آگے بڑھیں گے۔،،