news
English

ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ کی کمزوریاں اجاگر

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی کمزوریوں کو دور کرے۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ کی کمزوریاں اجاگر

قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار جیت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی جس کا صلہ اسے ورلڈ کپ کی شکل میں ملا، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے۔ ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے کے روز بارباڈوس میں ہونے والے فائنل میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے اس زبردست جیت کی مستحق ہے۔
،، 
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان سے ٹیم میں ممکنہ سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین آفریدی اسے گول کر گئے کہا کہ اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔  
یاد رہے کہ ہندوستان نے پروٹیز کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بارٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جسے سراہتے ہوئے شاہین آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کھیل دیکھا اور لطف اٹھایا۔ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا، لیکن فائنل کے دن، جو ٹیم دباؤ کا سامنا کرنے کا بہترین انتظام کرتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔ ہندوستان نے اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلی اور واقعی وہ جیت کا حقدار ہے۔،، 
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں باہر ہونے کے بعد اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ "مضبوط ٹیمیں ورلڈ کپ میں مقابلہ کرتی ہیں اور وہ ایک عمل سے گزرنے کے بعد آتی ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم محنت کریں گے تو نتائج ہمارے ساتھ ہوں گے۔"