news
English

شاہین آفریدی اہلیہ کے ہمراہ سُسر کا میچ دیکھنے کے لئے تماشائی بن گئے

انگلینڈ میں جاری ایونٹ کے اہم مقابلے میں پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے انڈیا چیمپیئنز کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

شاہین آفریدی اہلیہ کے ہمراہ سُسر کا میچ دیکھنے کے لئے تماشائی بن گئے

قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی اپنی اہلیہ کے ہمراہ انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے پہنچ گئے، یہ جوڑی پاکستان لیجنڈز کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کا ساتھ دیتی نظر آئی جہاں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کے لئے اہلیہ کے ہمراہ تماشائی بن کر اسٹیڈیم میں بیٹھ گئے جہاں انہوں نے روایتی حریفوں کے ٹاسکرے کو خوب انجوائے کیا۔ 
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے، ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں گذشتہ روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں شاہین آفریدی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے سُسر شاہد آفریدی کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
اس میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 68 رنز سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ میں موجودہ ٹیم کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ 
میچ کے دوران شاہد آفریدی کی بیٹنگ آئی تاہم وہ اپنے مخصوص انداز میں محض صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم سابق آل راؤنڈر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 اوورز میں محض 9 رنز دیئے۔  
قومی لیجنڈز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، ابتدائی چار مقابلوں میں گرین شرٹس نے بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیزاورمیزبان انگلینڈ کی ٹیموں کو شکست دی ہے، اس ٹیم کی کپتانی یونس خان کررہے ہیں، پاکستان لیجنڈز کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوگا۔  
دوسری جانب شاہین آفریدی کی وائرل تصاویر میں مداح انہیں شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور قومی ٹیم کو لیجنڈز کھلاڑیوں کی نسبت کم فٹ تصور کررہے ہیں۔