news

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کی 5ویں پوزیشن

لاہور: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی5ویں پوزیشن پرآگئے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی کی 5ویں پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی 5ویں پوزیشن پرآگئے۔

آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد8ویں نمبرپرآگئے، جبکہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کے نتیجے میں حسن علی 11ویں پوزیشن پرآگئے، قومی ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بلے باز عابد علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 20ویں پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

 

 

 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ سرفہرست ہیں۔اسٹیواسمتھ  دوسرے اورویلیمسن تیسرے نمبرپرہیں۔ بولنگ میں پیٹ کمنر پہلے نمبرپرہیں۔