لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کے لیے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لے کر میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں۔
شاہین شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، لاہور قلندرز کیلیے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی، بطور کپتان بھی یہی کروں گا، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کرکٹر کو اتنی جلدی گروم ہوتا نہیں دیکھا، اچھی سوچ اور اچھے انسان ہیں، ایسے لوگ ہی لیجنڈ بنتے ہیں، میرے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔