news
English

شاہین یا مچل اسٹارک، کیوی کپتان نے کیا جواب دیا؟

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

شاہین یا مچل اسٹارک، کیوی کپتان نے کیا جواب دیا؟

کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو قومی ٹیم کے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے یارکرز میں سے کسی ایک پلئیر کو منتخب کرنے کا سوال کیا، جس پر کیوی کپتان نے شاہین آفریدی کا نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں تاہم شاہین آفریدی کی گیند بازی کمال کی ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب انکی صحت میں بہتری آرہی ہے۔