news

شاہد آفریدی کی بالی ووڈ سُپراسٹارسنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نیویارک: پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹھی سے اتفاقی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شاہد آفریدی کی بالی ووڈ سُپراسٹارسنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات امریکہ میں ہوئی جب وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے۔  
شاہد آفریدی نے سنیل شیٹھی سے کہا کہ ’آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے‘۔ سابق کپتان نے سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کی بھی ملاقات کروائی۔ 
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر اب تک لاکھوں ویوز آچکے ہیں۔ دونوں اسٹارز کے مداح وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔