news
English

سابق کپتان کے ایک بار پھر ذکا اشرف پر تنقید کے نشتر  

آپ خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں، شاہد آفریدی دورانِ پروگرام چیئرمین پی سی بی پر برس پڑے۔

سابق کپتان کے ایک بار پھر ذکا اشرف پر تنقید کے نشتر  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ 

سابق کپتان نے کہا کہ ذکاء اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت سی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، آپ اُلٹا میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کر کے کہتے ہیں لوگ میرے بارے میں باتیں کررہے ہیں، خدا کے لئے آپ چیئرمین ہو، آپ ڈیلیور کرو، کام کرو۔،،  
شاہد آفریدی نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے دوسرے ملک گئی ہوئی ہے اور آپ میڈیا پر بیان بازی کررہے ہیں، خدا کیلئے اپنی کرسی کو مضبوط کریں اور اس قسم کی باتوں سے گریز کریں۔