news
English

شاہد آفریدی کا اپنا ریکارڈ توڑنے پر شاداب خان کے لیے پیغام

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی کا اپنا ریکارڈ توڑنے پر شاداب خان کے لیے پیغام

ایک ٹویٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ’مبارک شاداب خان آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔ آپ پاکستان کے لیے زبردست پرفارمر رہے ہیں اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب صائم ایوب اور احسان اللہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی جاری رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے تیسرے اور آخری میچ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔