news
English

ایشیاءکپ: شاہد آفریدی نے داماد شاہین کی سرزنش کردی

ٹاس کا فیصلہ اور پچ اچھی تھی تاہم آپکی بولنگ صحیح نہیں تھی، شاہد آفریدی

ایشیاءکپ: شاہد آفریدی نے داماد شاہین کی سرزنش کردی

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش کردی۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن اور لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپ کو ابتداء میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں۔ 
سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کہ پاکستان نے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔ 
شاہد آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بولنگ کروائی اگر شاہین اسی جگہ بولنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ ملے تو انہیں فرسٹریشن ہوجاتی ہے۔ 
سابق 
آل راؤنڈر نے شاہین شاہ کو اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔