news

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اوروہ گھرپرقرنطینہ کریں گے۔

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ایچ بی ایل، پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ شاہد آفریدی پی سی بی پروٹوکول کے بعد اپنے گھر پر قرنطینہ کریں گے۔

شاہد آفریدی 7 دن قرنطینہ اورمنفی ٹیسٹ آنے پردوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ بائیو سیکیور ببل توڑنے والے شاہد خان آفریدی گزشتہ روزدوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔

شاہد آفریدی کو منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف  محسوس ہوٸی تھی اور وہ بائیوسیکیورببل توڑ کراسپتال گئے تھے تاہم تکلیف میں افاقے کے بعد دوبارہ ہوٹل پہنچ گئے تھے۔

بدھ کے روز شاہد آفریدی  کی سالی کا بھی انتقال ہوگیا تھا تاہم انہوں نے مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں لیگ کا حصہ بنے رہنے کو ترجیح دی تھی۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد شاہدآفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت ناممکن ہوگئی ہے۔