news
English

شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ کی ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی

لیجنڈز لیگ جیتنے والے ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کردی۔ اصغر افغان نے شاہد آفریدی کے خیرسگالی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ کی ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم نے جیت میں ملنے والی ٹرافی کو افغان کھلاڑی اصغر افغان اور افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔

اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے۔ انہوں نے ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی کے خیرسگالی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔