news

شاہد آفریدی کا قومی ٹیم میں رضوان کے ساتھ فخر کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ

 لاہور: سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں محمدرضوان کےساتھ فخرزمان کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔

شاہد آفریدی کا قومی ٹیم میں رضوان کے ساتھ فخر کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم میں محمدرضوان کے ساتھ فخرزمان کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے مطمئن نہیں ہوتے، پہلے 6اوورز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوتا ہے مگر اس کے بعد نہیں،انھیں تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے مشکل ہوگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ فخرزمان بھی سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لیتے ہیں،بابر دائرے میں کوئی شاٹ کھیلیں تو مشکل میں آجاتے ہیں۔