news
English

شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کے فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایشیا لائنز کی جانب سے عبدالرزاق اور تھیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا زبردست آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔