news
English

ایشیاء کپ: شاہد آفریدی نے ’جے شاہ‘ کو کرارا جواب دے دیا

2017 سے 2023 کے دوران کتنی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا، آفریدی نے شیڈول بتادیا

ایشیاء کپ: شاہد آفریدی نے ’جے شاہ‘ کو کرارا جواب دے دیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ کو سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کرارا جواب دے دیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘جے شاہ کا پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتادوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے’۔ 
شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ 2017 سے 2023 کے دوران کون کون سی بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔ ٹوئٹ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے جے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کیلئے بھی تیار ہے’۔ 
قبل ازیں گزشتہ روز جے شاہ نے ایشیاءکپ کے میچز پاکستان میں نہ کروانے پر بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاءکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی ان کی بڑی وجہ تھی۔
انہوں نے اپنی ای میل کے ذریعے کہا تھا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے میں ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پرعزم تھا، اس لیے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی کروائے گئے۔ 

دوسری جانب ایشیاء کپ کے میچز کیلئے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بتائے بغیر پہلے کولمبو سے ہمبنٹوٹا اور بعدازاں دوبارہ کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ ایشیاءکپ کے متنازع شیڈول کے سبب تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ کولمبو اور کینڈی میں بارشوں کے باعث پاک بھارت میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 
ایشیا
ءکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 سمتبر کو ایک مرتبہ پھر سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔