news
English

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نجی مصروفیات کی بنا پر پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کی تھی۔ انہوں نے محض نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈز منتخب کیے تھے۔

شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ تک عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کو سیلکٹر بنانے پر غور کررہے تھے تاہم سابق کرکٹر نے معذرت کرلی۔